موسیٰ خیل:بلوچستان کے ضلع موسی خیل کی تحصیل توئی سر میں زمین کے تنازعے پر مسلح تصادم، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع موسی خیل کے تحصیل توئی سر میں موسی خیل قبیلے کے دو گروہوں میں زمین کے تنازعے پر مسلح تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عالم خان کا والد حاجی طور خان ، دنیا خان اسکے دو بیٹے تاج محمد، علی محمد ،اور عطا اللہ شامل ہیں۔جبکہ فائرنگ سے شراف الدین نامی شخص زخمی ہوگیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال میں منتقل کردیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی۔






