نوشکی : کلی غریب آباد وارڈ نمبر 4 کا بجلی ٹرانسفارمر گذشتہ 8 مہینوں سے خراب

نوشکی : کلی غریب آباد وارڈ نمبر 4 کا بجلی ٹرانسفارمر گذشتہ 8 مہینوں سے خراب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی کلی غریب آباد وارڈ نمبر 4 کا بجلی ٹرانسفارمر گذشتہ 8 مہینوں سے خراب پڑا ہوا ہے، گھریلوں صارفین رل گئے، سخت گرمی میں عوام کا برا حال ہیں، پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے بااثر افراد نے دیگر کھمبوں سے سروس تاریں لگاکر بجلی حاصل کی ہے جبکہ غریب طبقہ بجلی سے محروم ہیں، بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت بھی موجود ہیں ، وارڈ نمبر چار کے سابق نمائندے اور موجودہ عوامی نمائندے 8 مہینے کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت نہیں کی ہے ، بوائز ہائی سکول کے قریب حسن جان زہری روڈ غریب آباد پر نصب ٹرانسفارمر تاحال مرمت کی منتظر ہے، خلق غریب آباد کے عوامی حلقوں نے کیسکو ایکسئن نوشکی، ڈپٹی کمشنر نوشکی، ایم پی اے نوشکی اور ایم این اے سے پرزور اپیل کی ہے کہ کلی غریب آباد وارڈ نمبر 4 کا 8 ماہ گزرنے کے باوجود بجلی ٹرانسفارمر کی عدم بحالی کا فوری نوٹس لیکر بجلی ٹرانسفارمر کو مرمت کراکر فوری بحال کردیں ، تاکہ محلہ کے گھریلوں صارفین سکھ کا سانس لے سکیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!