کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا پہلاجمعہ تندور،میڈیکل اسٹورز،جنرل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں بند رہی تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاﺅن جاری ہے جس کے تحت ہفتے میں ایک دن یعنی جمعے کو صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاﺅن ہوگی جبکہ دیگر 6دن صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کاروبار،دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رہیں گی شام 7بجے کے بعد تمام دکانیں بند کی جائیں گی جمعے کو سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاﺅن کی گئی جس میں کوئٹہ شہر میں قائم تمام دکانیں مارکیٹیں اور بازاریں بند رہیں جبکہ صرف تندور ،میڈیکل اسٹوراور پرچون دکانیں اور سبزی فروش کھلے رہیں ترجما ن حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے جمعہ کے روز کوئٹہ شہر میں مکمل لاک ڈاﺅن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاجر تنظیموں ،دکانداروں کی جانب سے اسی طرح تعاون حاصل رہا اور لاک ڈاﺅن سمیت ایس او پیزپر عملدرآمد کرتے رہیں تو نہ صرف کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہو پائے گا بلکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے اوقات کار میںاضافہ بھی ممکن ہے ۔
