بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین منظور کورونا وائرس سے انتقال کر گئے مرحوم پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری تھے جن کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا اور وہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے بعد طبیعت خراب ہوئی تھے شیخ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا وہاں منظور بلوچ زیر علاج تھے اور ان کی طبیعت کافی حد تک بہتر بھی ہو چکی تھی۔ مگر آج ان کے کورونا وائرس سے انتقال کر جانے کی افسوسناک خبر نے سب کو افسردہ کر دیا۔ پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چیئرمین منظور بلوچ کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کی جا رہی ہے اور عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر حاجی میرغلام دستگیر بادینی کا بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چئیرمین منظور بلوچ کی ناگہانی وفات پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار،،،چیئرمین منظور بلوچ ایک مخلص اور خیرخواہ انسان تھے انہوں نے ہمشیہ انسانیت کی خدمت کی ہے،،،،، بلوچستان کا فضا سوگوار ہو گیا ہے پسماندگان کو اللّٰہ پاک صبر و جمیل عطاء فرمائے،،،،
