کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور بلوچ کے انتقال سے بلوچ قومی تحریک ایک مخلص قیادت سے محروم ہوگئی ، نوجوان سیاسی کارکن منظور بلوچ کو اپنا مشعل راہ بناکر انکے فکر کو آگے بڑھائیں اپنے جاری تعزیتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے منظور بلوچ کو ان کی سیاسی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ منظور بلوچ کے انتقال سے بلوچ قومی تحریک ایک مخلص قیادت سے محروم ہوگئی ان کے انتقال سے بلوچ قومی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے پارٹی کے نوجوان کارکن اس خلا کو پر کرنے کیلئے منظور بلوچ کے فکر کو اپنا کر اسے آگئے بڑھائیں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ منظور بلوچ نے انتہائی نامساعد اور تکلیف دے حالات ثابت قدم رہتے ہوئے بلوچ قومی تحریک سے منسلک رہ کر اپنا کردار ادا کیا ۔






