نوکنڈی۔ بی این پی مرکزی کمیٹی کے سابق ممبر انجینئر ملک محمد ساسولی نے بی ایس او کے سابق چیئرمین وبی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ کی وفات افسوناک ہیں ،انکی قربانیاں لازوال ہیں چیئرمین منظور بلوچ کی پوری زندگی بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد میں بہادری و جانثاری میں صرف کیا انہوں نے کہا منظور جان کی جدائی ہمارے لیے کسی سانحہ سے کم نہیں اور جو خلاہ پیدا ہوا ہیں اس کو پر کرنے کیلئے لمبی مدت درکار ہوگی انہوں نے کہا ہم ایک ہمدرد اور بہادر دوراندیش لیڈر سے محروم ہوے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں منظور جان کی مغفرت کی دعا گو ہیں اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔






