نوشکی، گھر پر چھاپہ بلاجواز اور ذاتیات پر مبنی ہے،حاجی میر عبدالباقی بادینی

نوشکی، گھر پر چھاپہ بلاجواز اور ذاتیات پر مبنی ہے،حاجی میر عبدالباقی بادینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی ( نامہ نگار ظہور جمالدینی ) نوشکی کے ممتاز قبائلی رہنماء حاجی میر عبدالباقی بادینی نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ ایس ایچ او نوشکی پولیس تھانہ علاقے میں معززین و معتبرین کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں گذشتہ دنوں میرے گھر پر سول کپڑوں میں چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کی پامالی کے ساتھ ساتھ انتہائی غیر مہذب انداز میں پیش آئے ایس ایچ او کا گھر پر چھاپہ بلاجواز اور ذاتیات پر مبنی ہے ایس ایچ او پولیس تھانہ علاقے کے روایات سے نابلد ہوکر قانونی تقاضوں کو پورا کئے بغیر چھاپے مارتے ہیں سول کپڑوں میں گھروں میں زبردستی داخل ہونا اور چھاپہ لگانے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اراضیات کے مسئلے پر ہمارے کچھ مہاجرین کے ساتھ جھگڑے کو جواز بناکر ایس ایچ او نے بلاجواز چھاپوں کے ساتھ ساتھ غلیظ زبان اور گالی گلوچ کا استعمال کرکے تمام تر قانون اور روایات کو پاوں تلے روند رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی پولیس خصوصا ایس ایچ او کی کارکردگی مایوس کن و گمراہ کن اور علاقے میں فساد برپا کرنا ہے۔سول کپڑوں میں اور بغیر لیڈیز کانسٹیبل کے گھروں میں چھاپے کون سے قانون میں لکھا ہے قانون کے رکھوالے و محافظ خود قانون کی عملداری میں ناکام ہوچکے ہیں ایس ایچ او اگر اتنا ہی دبنگ و قابل آفیسر ہیں تو معصوم شہید سمیع مینگل کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔علاقے کے معززین کی مزید تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور سادہ کپڑوں میں گھروں میں داخل ہونے والوں کو آئندہ ہم ڈاکو تصور کرینگے اور اپنے دفاع کا حق بھی رکھتے ہیں انہوں نے آئی جی پولیس ایم پی اے نوشکی ایم این اے رخشان و اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے لگام ایس ایچ او کی غیر قانونی حرکتوں کا فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل لائیں اور علاقے میں فرض شناس و روایات سے بلد آفیسرز کی تعیناتی عمل میں لائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!