متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کا اجلاس ‘ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل

متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کا اجلاس ‘ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن نے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو صوبے کے ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرینگے اس بات کا اعلان متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے صدر حاجی محمد اسحاق بازئی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا اجلاس میں تمام لوکل روٹس کے صدور اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ دنیا بھر سمیت پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ملک میں کورونا صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کیا گیا اور اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی بند کر دیا گیا گزشتہ 3ماہ سے صوبے میں ٹرانسپورٹ بندہے جس کے باعث ٹرانسپورٹروں کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی شعبے کے حوالے سے تمام ٹرانسپورٹروں کا ایک مشترکہ اجلاس بلائیں گے اس سلسلے میں پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو صوبے کے ٹرانسپورٹروں سے ملاقاتیں کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی اور تمام ٹرانسپورٹروں سے مشاورت کے بعد طے کردہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا لہٰذا تمام ٹرانسپورٹرز متحدہ لوکل بس ایسو سی ایشن کے سینئر عہدیداران سے رابطے کریں تاکہ جلد سے جلد مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!