نوشکی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے اپنے بیان میں کہاہےکہ ٹڈی دل ضلع میں بڑی تعداد میں پہلے سے موجود تھے مگر گزشتہ دو دنوں سے ٹڈیوں کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے اور ضلع کے بڑے زرعی علاقے اس وقت مکمل ٹڈی دل کے حملوں کے زد میں ہیں جبکہ زرعی فصلات میں باقاعدہ موجود بھی ہیں ۔زمیندار کسان اور کاشتکار اس وقت انتہائی کرب و تکلیف میں مبتلا ہیں ضلع میں محکمہ زراعت اگرچہ لوکیسٹ کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ضلع نوشکی میں قدرتی آفت کے طور پر ٹڈی دل نے ضلع کے 80 فیصد فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے زمیندار اور کسان پہلے سے ہی مقروض ۔کورونا کے وجہ سے متاثر اور اب ٹڈی دل نے رہی سہی کسر بھی پورا کرکے زمینداروں کو کروڑوں کے نقصان سے مکمل دوچار کردیا ہے اور زمیندار و کسان بے یار و مددگار و بے بس ہوچکے ہیں اور اپنی نظروں کے سامنے اپنی فصلوں کو تباہ و برباد ہوتا دیکھ رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کو زرعی طور پر آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں و کسانوں کے تمام واجبات بجلی کے بل فوری طور پر معاف کرکے زمینداروں کے نقصانات کی تلافی کی جائے۔اور زمینداروں کو صوبائی و وفاقی حکومت پیکج دیکر زمینداروں کو ریلیف فراہم کیا جآئے ورنہ ہزاروں زمیندار بے روزگار و دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہونگے اور علاقے کی زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔






