نوکنڈی ، شہید ملک ناز بلوچ کی شہادت اور برمش بلوچ کوانصاف دلانے کے لئے نکالی گئی ریلی کو روکنا بلوچ دشمنی ہے ، سردار رفیق شیر بلوچ

نوکنڈی ، شہید ملک ناز بلوچ کی شہادت اور برمش بلوچ کوانصاف دلانے کے لئے نکالی گئی ریلی کو روکنا بلوچ دشمنی ہے ، سردار رفیق شیر بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(کوہ یار نیوز)نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری سردار رفیق شیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ شہید ملک ناز بلوچ کی شہادت اور برمش بلوچ کوانصاف دلانے کے لئے پورے بلوچستان میں مظاہرے ریلیاں منعقد ہوئے مگر کہیں بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی گئی مگر افسوس آج دالبندین سول سوسائٹی کی جانب سے منعقد احتجاجی ریلی کو ڈپٹی کمشنرچاغی اور ایس ایچ او دالبندین نے روک کر غنڈہ گردی کا ثبوت دیاہے اور بلوچ دشمنی اقدامات پر اتر آئے ہیں انھوں نے کہاکہ چاغی انتظامیہ اس وقت صرف کمیشن وکرپشن میں مصروف ہیں چاغی میں امن وامان کی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے اور اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لئے آج دالبندین میں پولیس اور انتظامیہ نے مکمل بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حواس باختگی میں سول سوسائٹی کو پرامن احتجاجی ریلی سے روکا انھوں نے کہاکہ کیچ تربت میں ڈیتھ اسکواڈ کے چور کارندوں نے جس طرح بلوچی و اسلامی روایات کو روند کر ایک بہادر بلوچ ماں کو اسکی بچی برمش کے سامنے شہید کرکے اسے بھی زخمی کردیا وہ ناقابل فراموش ناقابل معافی ہے اور شہید ملک ناز بلوچ کی شہادت اور برمش کی معصومیت نے پوری انسانیت کو جھنجوڑ کرکردیا اور بلوچ قوم میں بیداری پیدا کردی ہے شہیدملک ناز کے قاتلوں کو سزا دلانے تک بلوچ قوم کے غصہ کو ٹھنڈا نہیں کیا جاسکتا انھوں نے خبردار کیا کہ ڈی سی چاغی اور پولیس انتظامیہ اپنے بلوچ دشمن اقدامات سے باز آجائے ورنہ نیشنل پارٹی ان کے خلاف پورے بلوچستان میں احتجاج شروع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!