وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بارے میں حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سخت پابندیوں سے ’معیشت کا خاتمہ‘ اور غربت جنم لے سکتی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ دنیا نے تجربے کی بنیاد پر ادراک کرلیا کہ کووڈ 19بحران کا واحد حل ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ہے جو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرتے ہوئے معاشی سرگرمی کو جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہم اس نقطہ نظر کے علمبردار ہیں‘ جس کے تحت صرف وائرس کے زیادہ متاثرہ علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔






