حکومت لاپتہ ہونیوالے بلوچوں کو بازیاب کرائے ، مظاہرین

حکومت لاپتہ ہونیوالے بلوچوں کو بازیاب کرائے ، مظاہرین

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونیوالے افراد کے اہلخانہ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں شریک افراد نے مبینہ لاپتہ ہونے والے افراد کے تصاویر اور پلے کارڈ اٹھائے انکی بازیابی کیلئے نعرہ بازی کی،اس موقع پر مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ حکومت وقت زاکر مجید سمیت مبینہ طور پرلاپتہ ہونیوالے بلوچوں کو بازیاب کرائے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کرکے ان کاٹرائل کیاجائے اور ملکی آئین اور قانون کے تحت ان سزا دی جائے جو ہمیں قابل قبول ہوگا ۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونیوالے افراد کے اہلخانہ ذہنی ازیت میں مبتلا مشکلات کا شکار ہیں ۔ حکومت مبینہ گمشدگیوں کے مسئلہ کو ملکی قوانین کے تحت فوری حل کرکے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کرے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!