کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپنی اور ما رٹن ڈا ووکرز یو نین کے زیر اہتما م پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ما ما سلا م بلوچ، علی منگول ، نذ رمینگل ودیگر نے اسٹیل ملز کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا گلوبلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا فائدسرمایہ دار اٹھارہے ہیں ،پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے 50ہزارملازمین کو ایک دستخط کی بنیاد پر ملازمتوںسے برطرف کئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر اسٹیل ملزکے ملازمین سے بھی ملازمتیں چھین لی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباﺅ میں کئے گئے حکومتی فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، ایک سازش کے تحت ایک عرصے سے ملک کے منافع بخش اداروں کی نجکاری کی کوششیں کی جارہی ہیں حکومت اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کے فیصلے کو واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں پراب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اور عوام کے حق کیلئے متحد ہوجائیں اورسازش کو قطعی کامیاب نہ ہونے دیں انہوںنے کہا کہ حکومت اسٹیل ملز کو محنت کشوں کے حوالے کرے 10گنا زیادہ منافع حکومت کو دینگے
