کوئٹہ :چمن بارڈر کے قرنطینہ کیمپ سے دو سو افراد بغیر ٹیسٹ کرائے فرار ہوگئے افغانستان سے آئے مسافر بیمار خاتون کو اسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ انتظامیہ نے جانے سے منع کیا تو گیٹ توڑ کر بھاگ نکلے چمن بارڈر پر قرنطینہ کیمپ میں مقیم دو سو افراد گیٹ توڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ ضعلی انتظامیہ کے مطابق افغانستان سے آنے والے مسافر بیمار خاتون کو علاج کے لیے اسپتال لے جانا چاہتے تھے۔ قرنطینہ کے اسٹاف نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور گیٹ توڑ کر بھاگ نکلے۔ فرار ہونے والوں میں خواتین بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں فرار ہونے والے افراد کو ہفتے کے روز چمن بارڈر کے قرنطینہ کیمپ منتقل کیا گیا تھا اور ان کے کرونا ٹیسٹ کرانے کے لیے نمونے بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔
