نوکنڈی، بین الصوبائی بین الضلاعی پبلک ٹرنسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت

نوکنڈی، بین الصوبائی بین الضلاعی پبلک ٹرنسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوکنڈی(نامہ نگار) حکومت بلوچستان نے بین الصوبائی بین الضلاعی پبلک ٹرنسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت دی گئی۔ ٹرانسپورٹرز کی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی یقینی کے بعد دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ، تفتان روٹ پر چلنے والی بس سروسز تین ماہ بعد بحال ہوگئی۔ٹرانسپورٹرز بسوں میں جراثم کش اسپرے کرنے کے پابند ہونگے، کوچز میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے مسافر کے ساتھ سیٹ خالی ہوگی،اور مسافر سے ساتھ والے خالی سیٹ کا کرایہ بھی لیا جائے گاپبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنیوالے مسافروں کی اسیکننگ کی جائے گی،  بخار میں مبتلا اور ماسک کے بغیر بس میں کسی کو سوار ہونیکی اجازت نہیں ہوگی، ڈرائیور، کلینئر اور تمام مسافر کو ماسک پہنا اور سینٹائزر کا استعمال ضرور کرنا ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔جبکہ مسافر بغیر شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات کے سفر نہیں کرسکتے۔کوچز میں ڈبل سیٹ پر فی بندے کے لیے مختص ہوگی اور جن سے ڈبل سیٹ کا کرایہ لیا جائے گا۔فی بندے کے لیے تفتان سے کوئٹہ کا کرایہ سولہ سو روپے اور نوکنڈی سے کوئٹہ کا کرایہ بارہ سو مقرر کردی گئی جو عام آدمی کی بس سے باہر ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت ،ٹرانسپورٹ مالکان سے مطالبہ کیا کہ کرایہ کم جائے کیونکہ کرونا وائرس کے سبب عوام پہلے سے ہی مالی مشکلات سے دوچار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!