انجیرہ واقعہ افسوسناک، قابلِ مذمت و ناقابلِ برداشت ہے‘ نواب ثناءاللہ زہری

انجیرہ واقعہ افسوسناک، قابلِ مذمت و ناقابلِ برداشت ہے‘ نواب ثناءاللہ زہری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار/اسلام آباد(نامہ نگار)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ انجیرہ واقعہ افسوسناک، قابلِ مذمت و ناقابلِ برداشت ہے ۔یقینا اس طرح کے واقعات قبائلی روایات اور اقدار کے برخلاف ہیں ،سردار محمد علی خان جتک اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ جوواقعہ پیش آیا ہے اس پر میں از خود افسردہ ہوں ۔ اس واقعہ کی تہہ تک جانا اور اس کا تدارک کرناو ملوث کرداروں کو قبائل کے سامنے عیاں کرنا مجھ پر اورہم سب پر فرض ہے ۔اس حوالے سے میں اپنا کردار ادا کرونگا ۔ میں اس وقت ملک سے باہر ہوں جیسے ہی میر ی وطن واپسی ہوتی ہے تو میں پہلی ہی فرصت میں وہاں پہنچ کرجتک قبیلہ سمیت تمام قبائل کا ایک جرگہ طلب کرونگا سب کی رائے اور مشاورت سے فیصلہ کریں گے تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا سدِ باب کرکے حتمی طور پر یہ فیصلہ کریں کہ آئندہ کسی کو ایسا حرکت کرنے کی ہمت اور جرت نہ ہو ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے آج مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر و سابق چیئرمین میر عبدالرحمن زہری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری کا کہنا تھا میں انہی قبائل اور عوام میں سے ہوں ان کی عزت میری عزت ہے ۔ہماری ایک تاریخ رہی ہے کہ قبائلی اقدار، ننگ و ناموس اور روایات کی حفاظت کریں و اس پر کاربند رہیں ۔بطورِ چیف آف جھالاوان میں اپنے لوگوںکا ہمدرد اور محافظ ہوں ۔ انجیرہ میں جو سازش کی گئی اور جس طرح اقدار کی پائمالی ہوئی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ جس دن یہ واقعہ پیش آیا ہے میں متاثرہ خاندان اور اپنے رفقاءسردار علی محمد خان جتک اور ان کے ساتھیوں سے مسلسل رابطے میں ہوں ۔ انشاءاللہ میں واپس وطن پہنچ کر قبائلی زعماءکا ایک جرگہ بلاﺅنگا اور ان کو تمام تر حقیقت سے آگاہی دینے و ان سے تجاویز و مشاورت حاصل کرنے کے بعد ایک اہم نقطہ پر پہنچ کر اس واقعہ کی سدِ باب کریں گے۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے ناقابل فراموش واقعات پیش نہ آئے اور نہ ہی کوئی اس طرح کے واقعات کا تصور کرسکے ۔ ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!