نواب ثناءاللہ خان زہری کی جانب سے دیئے گئے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں‘ میر محمد یعقوب زہری

نواب ثناءاللہ خان زہری کی جانب سے دیئے گئے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں‘ میر محمد یعقوب زہری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

خضدار(نامہ نگار)خلیفہ جھالاوان میر محمد یعقوب زہری نے کہاہے کہ واقعہ انجیرہ پر نواب ثناءاللہ خان زہری کی جانب سے دیئے گئے بیان کا خیرمقد م کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ اب اس معاملے پر جھالاوان و بلوچستان کے لوگ تحمل و بردباری کا مظاہرہ کریں گے ۔ انجیرہ ہمیشہ پیار و محبت اور امن کا مرکز روایات کا امین رہاہے ۔جتک قبیلے کے سردار اور معتبرین کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا تھا وہ ناخوشگوار اور ناقابل فراموش اور قابل مذمت تھا ۔چیف آف جھالاوان نواب ثناءللہ خان زہری کی جانب سے اس معاملے پر بیان جاری کرنا خوش آئندہ اور باعث اطمینان ہے نواب ثناءاللہ خان زہری چیف آف جھالاوان اور پورے صوبے کے لئے قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں ۔خلیفہ جھالاوان میر محمد یعقوب زہری نے کہاکہ انجیرہ واقعہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کرنے اور اپنا موقف دینے والے افراد اس عمل سے گریز کریں تاکہ یہ مسئلہ و معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہو۔انہوںنے کہاکہ چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری اور ان کے بھائی میر نعمت اللہ خان زہری کو اللہ تعالیٰ نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات کوخوش اسلوبی کے ساتھ نہ صرف حل کرسکتے ہیں بلکہ وہ علاقے کی مقد س روایات اور اقدار کو تحفظ بھی دے سکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!