بلوچستان ،304 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

بلوچستان ،304 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے سترہ اضلاع میں 304 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص، کورونا کا شکار چار مریض دم توڑ گئے ، 134 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران بلوچستان کے 17 اضلاع میں 304 مریضوں کی کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے متاثرہونے والے مریضوںکی مصدقہ تعداد 7335 ہوگی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے 4 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے ،صوبے میں اب تک کورونا سے متاثرہ 73 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس دوران 57 مشتبہ مریضوں کی بھی اموات واقع ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 7335 مصدقہ مریضوں میں سے 98 فیصد یعنی7187 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 5906 کا تعلق کوئٹہ ، 184 کا جعفرآباد،145 کا قلعہ عبداللہ اور 140 کا تعلق پشین سے ہے، اب تک بلوچستان کے تیس اضلاع سے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 134 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2596 ہوگی ہے ،4666 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 450 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں 2004 افرا د کو کورنٹائن سینٹرز میں رکھا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!