کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپوزیشن کی احتجاجی ریلی کے دوران کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ریلی میں شامل کسی بھی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیاریلی میں شامل تما م اراکین اسمبلی ریڈ زون میں داخل ہو کر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے موجود ہیںحکومت کی جانب سے پولیس اور انتظامیہ کو نہ تو گرفتاری کی ہدایت کی گئی اور نہ ہی کوءگرفتاری عمل میں آئی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے استحقاق مجروح کئے جانے کا اپوزیشن کا الزام درست نہیںریلی کے شرکاءکا پانی اور دیگر سامان ضبط کرنے کا دعوی بھی بے بنیاد ہے اپوزیشن کی ریلی دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہوئے پولیس نے نرمی کا مظاہرہ کیا
