دالبندین ، پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش ، چیک پوسٹ کے سامنے ٹائر جلاکر عوام کا احتجاج

دالبندین ، پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش ، چیک پوسٹ کے سامنے ٹائر جلاکر عوام کا احتجاج

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش نے لوگوں کو مشتعل ہونے پر مجبور کردیا پاک افغان سرحد برابچاہ سرحد کی تحویل بندش کے خلاف اہل علاقہ نے تین مہینوں کی مسلسل سرحد کی بندش سے تنگ آکر سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کے سامنے ٹائر جلاکر احتجاج کیا مشتعل مظاہرین نے چیک پوسٹ کے گرد لگائی گئی خاردار تاریں اکھاڑ دیئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ برابچاہ سے متصل پاک افغان سرحد کی مسلسل بندش سے علاقے کے لوگ نان شبینہ کا محتاج ہوکر رہ گئے ھیں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر بند کیے گئے تمام مقامات پر سرحدیں کھولی گئی ہیں لیکن براب چاہ گزرگاہ ابھی تک بند ہیں انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کا گزر بسر اسی بارڈر سے وابسطہ ہیں جس سے روازانہ ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں مگر اب سرحد کی مسلسل بندش نے ہمیں فاقہ کشی پر مجبور کیا ہیں اور ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہیں ماسوائے فاقہ کشی کے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر برابچاہ سرحد کھولنے کیلئے احکامات جاری کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!