تفتان:ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں سفر کرنے والے 274 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا تفصیلات کےمطابق ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں سفر کرنے والے 274 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے تفتان بارڈر پر راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔ پاکستانی تارکین وطن کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں 200 افراد کا تعلق پنجاب، 42 کا تعلق خیبر پختونخواہ، 13 بلوچستان، 11 کا تعلق سندھ اور 8 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہیں۔ جنہیں بارڈر پر ہی راہداری گیٹ کے مقام پر اسکریننگ کی گئی راہداری گیٹ انچارج دفعدار الہی بخش نوتیزئی نے ایران سے انے تمام قیدیوں کو ماسک فراہم کی بعد ازاں انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔
