ایرانی سرحد کی جزوی بندش، آموں کی برآمد شدید متاثر

ایرانی سرحد کی جزوی بندش، آموں کی برآمد شدید متاثر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان(آصف بلوچ سے) کرونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد کی جزوی بندش سے آموں کی برآمد شدید متاثر ہوگئ پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آموں سے لدے سیکڑوں ٹرک پھنس گئے ہیں۔۔ شدید گرمی میں کئی روز سے پھنسے گاڑیوں میں کرونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد ہفتے میں 3 روز کھولی جاتی ہے جس سے محدود پیمانے پر صرف ایران سے آنے والی گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے باعث آموں کی ایران برآمد شدید متاثر ہوگئی ہے تفتان میں آموں سے بھرے سینکڑوں ٹرک پھنس گئے کئی روز سے پھنسے ٹرکوں میں آم خراب ہورہے ہیں ایرانی گاڑی مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا پاک ایران سرحد ہفتے میں صرف تین روز کھولی جاتی ہے اس دوران ایک دن میں 75 ایرانی تجارتی گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ پاکستانی گاڑیوں کو ایرانی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا ایران سے آنے والے 75 گاڑیوں میں زیادہ تر گیس بوزرز اور آئل ٹینکرز بھی شامل ہوتے ہیں جسکے باعث آموں کی ترسیل میں تاخیر ہوجاتی ہے شدید گرمی اور ایران سے گاڑیوں کی محدود آمد کہ وجہ سے میں کروڑوں روپے مالیت کے آم گلنے سڑنے لگے ہیں جس سے تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے موقع سے فائدہ اٹھا کر ایرانی گاڑی مالکان نے کرائے بھی بڑھا دیئے ہیں اس سے قبل 80 ہزار میں جانے والی گاڑی کا کرایہ 7 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!