اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی کی وجہ سے پورے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلادیا،لاک ڈاو¿ن کے بغیر کرونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنا ممکن نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم سلیکٹڈ لاک ڈاو¿ن کے نام پر اپنی خجالت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان بہت کنفیوڑڈ ہیں، انہیں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز کی پیروی کرنا چاہئیے۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزیراعلی کا کردار ادا کرکے اپنی صوبائی حکومت کی نااہلی کو تسلیم کررہے ہیں۔عمران خان کے خطاب کے دوران حیران کن طور پر عثمان بزدار ایک لفظ نہ بولے، دیگر حکومتی نمائندے بات کرتے رہے۔خان صاحب، آپ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بھی وزیراعظم ہیں۔خان صاحب، آپ کی ٹائیگر فورس صرف سرکاری کاغذوں میں بجٹ کھارہی ہے۔ٹائیگر فورس معاشرے میں انتشار پھیلانے کا ایک افسوس ناک منصوبہ ہے، شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان ٹائیگر فورس جیسے متنازع معاملات میں الجھا کر اپنی تاریخی ناکامی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔عمران خان معیشت کو عوام کی زندگیوں پر ترجیح نہیں دے سکتے۔یہ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ وہ زندگیوں کو بھی تحفظ دیں اور معیشت کو بھی بچائیں۔عمران خان اگر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالیں گے تو تاریخ میں ان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا، شیری رحمان کا کہنا تھاکہ عوام کیسے احتیاط کرسکتے ہیں کہ جب عمران خان خود ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے؟۔عمران خان کو اپنے کاروباری دوستوں کے نفع کی عوام کی زندگیوں سے زیادہ فکر ہے۔آج کرونا وائرس سے غریب لوگ زیادہ مررہے ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟۔غریب کی بھوک تو عمران خان کا بہانہ تھا، اصل مقصد تو کاروبار کھلوا کر اپنے دوستوں کو نفع پہنچانا تھا۔عمران خان صاحب! ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں، غریب عوام کرونا وائرس سے مررہے ہیں۔
