سوراب، ایچ ای سی کے غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

سوراب، ایچ ای سی کے غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سوراب :سوراب و گدر بلوچ طلبا تنظیموں کے جابب سے ایچ ای سی کے غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ ریلی میں گدر سوراب سمیت ضلع بھر سے طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی طلبا کی جانب سے ایچ ای سی کے تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ریلی مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جلسہ کی شکل اختیار کی جہاں پر قدیر بلوچ، ابو بکر دانش،حبیب زہری،عمران بلوچ،بالاچ خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئن لائن کلاسز کے خلاف نہیں بلکہ بلوچستان میں سہولیات کا فقدان ہے جسکی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ہمیں نہ بجلی کی سہولت ہے نہ انٹرنیٹ کی اور نہ ہی دوسرے سائنسی آلات کی کہ ہم گھر میں بیٹھ کر آئن لائن کلاسز لے سکے جسکی وجہ سے ہم اپنے لئے اسطرح کے پالیسیوں کو تعلیم دشمن پالیسی کے مترادف سمجھتے ہیں صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوراب میں گزشتہ 3 سال سے انٹرنیٹ ڈیٹا کنیکشن بند ہے پی ٹی سی ایل سوراب سٹی میں موجود ہے جسکے سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہے اور باقی علاقوں میں وہ بھی میسر نہیں لہذا ہم آن لائن کلاسز پالیسیز کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان اور وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے طلبا کے سہولیات کو مد نظر رکھ کر انکے مشکلات میں اضافہ کئے بغیر آن کلاسز کے معملات کو سنجیدگی سے نظر ثانی کر کے پائے تکمیل تک پہنچائے و گر نہ ہم اپنے احتجاج کو بھوک ہڑتال کی شکل دے کر شدید احتجاج کرینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!