کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتالوں میں سہولیات کو یقینی بنایا جائے ‘ وزیراعظم

کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتالوں میں سہولیات کو یقینی بنایا جائے ‘ وزیراعظم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے تمام تحریک انصاف کے عہدیداروں ،وزراءاور اراکین اسمبلی کو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنے اپنے حلقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ،وزیر اعظم نے کہا کہ منتخب نمائندے انتظامیہ کی مدد سے نہ صرف ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیں بلکہ اپنے اپنے حلقوں کی عوام کا حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تعاون یقینی بنانے میں بھی متحرک کردار ادا کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس حوالے سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ آنے والے چند مشکل ہفتوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن رکھا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے کورونا مریضوں کے استعمال میں آنے والی چند ادویات اور انجیکشنز کی دستیابی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مطلوبہ ادویات اور انجیکشن باآسانی میسر ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، فوکل پرسن برائے کوویڈ ڈاکٹر فیصل سلطان، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، آئندہ چند دنوں کے تخمینوں اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیاجبکہ ملک کے مختلف صوبوں میں کورونا مریضوں کے لئے موجود بیڈز، آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور سہولیات کی موجودہ صورتحال اور اس میں اضافے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی 107 لیبارٹریز کام کررہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 25ہزار ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں شروع میں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 4 ہزار 800 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ ان وینٹی لیٹرز میں مزید 1600 کا اضافہ جلد ہو جائے گا۔ملک میں این -95اور وینٹی لیٹرز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ جولائی تک تمام صوبوں کے مختلف ہسپتالوں میں دو ہزار کوویڈ بستروں کا مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔کورونا سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے بیس بڑے شہروں میں ان مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور جہاں صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں کورونا سے متعلق حفاظتی لباس اور پرسنل پروٹیکٹیو کٹس کی تمام ضروریات با احسن طریقے سے پوری کی جار ہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات کی بدولت کرونا کے پھیلاو¿ کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے، اس ضمن میں عوام کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سامنے آنے والے تخمینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے عوام کا تعاون حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!