دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ کیچ تمپ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ھاتھوں بلوچ خاتون کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکران جیسے علاقے میں ایک مذموم سازش کے تحت ایک بڑا گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہیں جسکے انتہائی بھیانک نتائج برآمد ہونگے کیونکہ کچھ ہفتے قبل تربت کے علاقے ڈھنک میں ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ایک بلوچ خاتون کا قتل اور اسکی معصوم بچی کو زخمی کرنے کا واقع ہوا مگر اسکے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دیدی ہیں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈاکو سرعام شریف شہریوں کو لوٹ کر اور قتل کرکے بآسانی فرار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بحیثیت بلوچ قومی نمائندہ جماعت کے اس طرح کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہیں اور ڈاکوؤں کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہیں کیونکہ بلوچ سماج میں آئے روز کے اس طرح کے واقعات کا پیش آنا کسی المیہ سے کم نہیں بلوچ اپنے غیرت ننگ و ناموس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے تھے مگر افسوس کہ آج چند غنڈوں اور ڈاکوؤں نے بلوچ روایات کو پامال کرکے بلوچ خواتین کو قتل کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل معافی جرم ہیں
