دالبندین ماسٹر پلان کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

دالبندین ماسٹر پلان کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) بابائے چاغی پینل کی کال پر دالبندین ماسٹر پلان کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال تمام کاروباری مراکز بند ٹریفک کی روانی کم تاہم میڈیکل اسٹور داش ہوٹل اور سبزی فروش کے دکان کھلے رہیں ہڑتال کی کال بابائے چاغی پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزی سابق ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزی و دکان مالکان نے دی تھی مختلف علاقائی پینلز و قبائلی اتحاد نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیویز اور پولیس کی بھاری نفری کسی بھی واقع سے نمٹنے کیلئے شہر میں گشت کرتے رھے دوسری جانب بابائے چاغی کے پینل کے رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ ہڑتال کی حمایت کرنے والے مختلف پینلز کے کارکنوں نے گشت کرکے ہڑتال کا جائزہ لیا اس موقع پر بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما میر ثناءاللہ خان نوتیزی و محمد الیاس نوتیزی نے نمائندہ کوہ یار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین میں آج کے ہڑتال کا مقصد دالبندین شہر کے دکانوں اور سرکاری املاک کو ماسٹر پلان کے نام پر ناجائز گرانے کیلئے کیا گیا ہیں کیونکہ صاحب اقتدار ماسٹر پلان کے نام پر بلاوجہ ناجائز طورپر غریب دکانداروں کے دکانوں کو گرا کر انہیں بے روزگار کرنے پہ تلے ہوئے ہیں اگر موصوف وزیر صاحب کو دالبندین شہر کو خوبصورت بنانے کا شوق ہیں تو وہ شہر میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے لوگوں کو صاف پانی اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا بندوبست کریں نہ کے اسطرح سینکڑوں دکانوں کو مسمار کرکے لوگوں سے دو وقت کا نوالہ چین لیں انہوں نے کہا کہ متنازعہ ماسٹر پلان کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے اور اس متنازعہ ماسٹر پلان کے خلاف ہر حد تک جانے کو تیار ھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!