صوبوں سے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے 110 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ

صوبوں سے قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے 110 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاق نے صوبوں سے کہا ہے کہ وہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے حصص کی مناسبت سے قبائلی علاقوں کی خصوصی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے آئندہ سال کے اپنے بجٹ میں سے مشترکہ طور پر 110 ارب روپے مختص کریں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ چین سے دوطرفہ میکانزم کے تحت انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے متعلق معاملات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی-20 ممالک کے ذریعے پاکستان کے قرضوں کی نام نہاد ری شیڈولنگ کا ملک کو کوئی مالی فائدہ نہیں پہنچا۔انہوں نے وضاحت دی کہ جی-20 ری شیڈولنگ سے پاکستان کو کوئی مالی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ نیٹ پریزنٹ ویلیو (این پی وی) نیوٹرل ہوگا اور قرض کی ادائیگی 18 ماہ کے لیے مؤخر ہوگی جبکہ اس کے بعد ان 18 ماہ کے سود بھی بقایا جات پر لاگو ہوجائیں گے اور وہ قابل ادا بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرض مؤخر ہونے سے ملک کو صرف اس حد تک فائدہ ہوگا کہ نقد بہاؤ میں تاخیر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!