حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج صبح موصول ہوئی اور ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔نہوں نے کہا کہ مجھ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں اور طبیعت بھی بہتر محسوس کررہا ہوںترجمان نے دوستوں اور احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔






