جسٹس فائز عیسیٰ کیس،پاکستان بار کونسل کا نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

جسٹس فائز عیسیٰ کیس،پاکستان بار کونسل کا نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پاکستان بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کالعدم ہونے کے معاملے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلے کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کریں گے، حکومتی دباؤ میں ایف بی آر سے شفاف تحقیقات کی امید نہیں، ادھر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکلا نے نظر ثانی درخواست پر مشاورت شروع کر دی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ ایف بی آر کو کیس بھیجنے کی پہلے ہی مخالفت کر چکے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دا تھا ۔ عدالت نے جسٹس فائز کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس فائز کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو بھی ختم کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!