شدید گرمی ، نادرا آفس تربت میں خواتین، عوام اور اسٹاف بدترین کوفت سے دوچار

شدید گرمی ، نادرا آفس تربت میں خواتین، عوام اور اسٹاف بدترین کوفت سے دوچار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت( بلال بہار سے ) تربت کی جلا دےنے والی گرمی اور ایئر کنڈئشنڈ کی خرابی کے باعث نادرہ آفس تربت میں خواتین سمیت عوام اور اسٹاف بدترےن حالات سے دوچار،دن بھرپسینے سے شرابوررہتے ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیاکہ نادرہ حکام اورڈپٹی کمشنرکیچ میجرالیاس کبزئی نوٹس لیکرانہیں پابندکریں کہ عوام کوسہولیات کی فراہمی یقین بنائیں۔جلا دےنے والی گرمی اور ائےر کنڈےشنڈ اور دےگر سہولےات کی ناپےدگی نے نادرہ آفس تربت کو جہنم مےں تبدےل کر لےا ، خواتین سمیت عوام اور اسٹاف بدترےن حالات سے دوچار ، تربت کی شدےد ترےن گرمی مےں بےشتر لوگ کام ادھورا چھوڑنے پر مجبور، جسکی وجہ سے لوگوں کے شناختی کاڑد کے حصول کے تمام تر کام تعطل کا شکار ہےں، نادرہ آفس تربت میں حبس اور گرمی سے عوام اور نادرہ کے میل وفیمیل اسٹاف کا برا حال،آفس میں لگے تمام ایئرکنڈیشن گزشتہ کئی مہینوں سے خراب،آفس انچارج نے موقف دینے سے انکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بغیر ضرورت کے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کرتے ہیں ،شہریوں نے میڈیانمائندوں کوبتایاکہ نادرہ آفس تربت جہاں لگے ہوئے ایئرکنڈیشن گزشتہ کئی مہینوں سے خراب ہیں لیکن ادارے کی طرف سے انکی بروقت مرمت نہ ہونا ادارے کیلئے سوالیہ نشان ہے شدید گرمی کی وجہ سے آفس کے اندر ناقابل برداشت حبس ہونے کی وجہ سے وہاں پر اپنے شناختی کارڈ کے اصول کیلئے آنے والے عوام اور آفس میں کام کرنے والے خواتین اور مرد اسٹاف کا برا حال ہے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اسٹاف کو عوامی کاموں کو نمٹانے میں ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے وہاں پر موجودعوامی حلقوں کا کہنا ہے جلا دےنے والی تربت کی گرمی مےں نادرہ آفس میں آنے افراد خاص کرخواتیں کی حالت غیر ہوجاتی ہے جبکہ کئی معمر اور کمزور افراد گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے کام نمٹائے بغیر واپس چلے جاتے ہیں اور دوبارہ آفس آنے کی زحمت نہیں کرتے انکا کہنا ہے کہ اگر آفس کے ایئرکنڈیشن درست نہیں کیئے گئے تو اس شدید گرمی اور ناقابل برداشت حبس کی وجہ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے اور آفس میں کام کرنے والے اسٹاف کو عوام کے کاموں کو نمٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا واضح رہے کہ نادرہ آفس کی منٹیننس اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاکھوں روپے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں لیکن مزکورہ فنڈز کو استعمال میں نہ لانا مضحکہ خیز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!