تربت (نمائندہ:بلال بہار) تربت کے بر طرف اساتذہ کرام کی بھوک ہڑتال آٹھ روز جاری رہنے کے بعد گورنمنٹ ٹےچر اےسوسی اےشن بلوچستان کی ےقےن دہانی پر ختم کر دی گئی ،صوبائی نائب صدر محمد خان نوشےروانی نے سیکرٹری تعلیم ثانوی بلوچستان اورڈپٹی کمشنرکیچ کی حمایت و یقین دہانی کی بنیادپر بھوک ہڑتال پر بےٹھے اساتذہ کرام کو جوس پلا کر ہڑتال ختم کرا دی، گورنمنٹ ٹےچر اےسوسی اےشن کے صوبائی سینئرنائب صدر محمد خان نوشےروانی ، جی ٹی اے کے ضلعی صدر حاجی مراد بخش بلوچ ، ضلعی سےنئر نا ئب صدر ماسٹر محمد اقبال بلوچ اور تنظےم کے دےگر رہنماﺅں نے تربت بھوک ہڑتالی کیمپ جاکر برطرف اساتذہ کر ام سے ملاقات کی اور انہےں ےقےن دہانی کرائی کہ برطرف اساتذہ کرام کے مسئلے پر جی ٹی اے خصوصی توجہ د ے رہی ہے اور اس ضمن مےں ڈپٹی کمشنر کےچ رےٹائرڈ مےجر محمد الےاس کبزئی سے جی ٹی اے کے رہنماﺅں نے ملاقات کی ہے اور برطرف اساتذہ کرام کے مدعے کو اٹھاےا اور ڈی سی کےچ نے ےقےن دہانی کرائی ہے کہ وہ اساتذہ کرام کی تصدےق کے بعد سےکرٹری اےجوکےشن ثانوی بلوچستان کو اساتذہ کی بحالی کے لےےRecommandation بھےج دےں گے انہوں نے کہا برطرف اساتذہ کرام مطمئن رہےں جی ٹی اے انہےں تنہا نہےں چھوڑے گی اور ےہ مسئلہ اب صرف برطرف اساتذہ کا مسئلہ نہےں بلکہ جی ٹی اے کا مسئلہ جسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لےں گے ، اس موقع پر محمد خان نوشےروانی نے کہا کہ برطرف اساتذہ کرام ڈی سی آفےس مےں جاکے اپنی تصدےق کروائےں اس کے بعد جی ٹی اے مسئلے پر غورو خوص کرئے گی اور امےد ےہی ہے کہ موجودہ سےکرےٹری اےجوکےشن غلام علی بلوچ جو کہ اےک اےماندار انسان ہےں وہ اس اہم مدعے پر احکامات صادر کرےں گے ، اےک سوال کے جواب مےں محمد خان نوشےروانی نے کہا کہ اگر اساتذہ کو اس دفعہ بھی بحال کرنے سے لےت و لعل کی پالےسی اختےار کی گئی تو 15جولائی کوجی ٹی اے کے کونسل اجلاس مےں اساتذہ کے مسئلے کو اٹھانے کا فےصلہ لے گی ، ضرورت پڑی بلوچستان بھرمیں احتجاج کیاجائیگا،اس موقع پر ضلعی صدر جی ٹی اے کےچ حاجی مراد بخش نے کہا کہ برطرف اساتذہ کرام معزز ٹےچر ہےں ان کی بحالی کے لےے اپنی تمام تر کاوشےں بروئے کار لائےں گے ، انہوں نے کہا کہ برطرف اساتذہ جی ٹی اے سے الگ نہےں ہےں انہوں نے کہا کہ ڈی سی کےچ نے جی ٹی اے کو ےقےن دلاےا ہے کہ وہ مسئلے کے لےے انتھک کوششےں کرےں گے اور مسئلے کا سےکرےٹری اےجوکےشن کی مشاورت سے کوئی نا کوئی حل نکالا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اب ےہ مسئلہ جی ٹی اے کا ہے اور جی ٹی اے مسئلے کے حل تک کردار نبھائے گی ۔ بھوک ہڑتال کے اختتام پر برطرف اساتذہ کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیچرزایکشن کمیٹی کی رہنماﺅں سےنئر ٹےچر مےڈم رشےدہ بلوچ اورفوکل پرسن غلام نبی بلوچ نے جی ٹی اے ،دیگرایمپلائیزتنظیموں، ڈپٹی کمشنر کےچ ، سول سوسائٹی ،مےڈےا اور سےاسی پارٹےوں کے مثبت کردار پر انکا شکرےہ ادا کےا دوران بھوک ہڑتال کیمپ میں یکجہتی کیلئے آنے والے تمام مکاتب فکرکے افراد وشخصیات کی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔






