میرے لئے ہر دن فادر ڈے ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی ٹریبیوٹ نہیں‘مریم نواز

میرے لئے ہر دن فادر ڈے ہے مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی ٹریبیوٹ نہیں‘مریم نواز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے والد کا اپنے نام لکھا گیا خط شیئر کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے وہ خط جیل مریم نواز کے نام لکھا ۔خط اس وقت لکھا گیا تھا جب نیب حکام نواز شریف کو گرفتار کرنے آئے تھے ۔خط کے متن مےں تھا کہ نیب والے مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں، اپنا خیال رکھنا اور گھبرانا نہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کے لئے آسانیاں کرے، اللہ بہت رحم فرمائے گا۔میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ مرےم نواز کاکہناتھا کہ میرے لئے ہر دن ہی فادرز ڈے ہے،مگر آج کے دن اس چھوٹے سے خط سے بڑا کوئی ٹربےوٹ نہیں کہ ایک انتقام سے دوسرے انتقام کی طرف جاتے ہوئے بھی باپ کو اپنی ذات کی نہیں, دوسری کال کوٹھڑی میں پڑی بیٹی کی فکر ہے،ایسے والد پر قربان کرنے کے لئے ایک زندگی بہت کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!