جے ڈبلیو پی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ‘ وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

جے ڈبلیو پی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ‘ وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے جے ڈبلیو پی سے کئے معاہدے پورے نہیں کئے تو علیحدگی سے متعلق فیصلہ میں حق بجانب ہوں گے۔اس بات کا فیصلہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اتوار کو پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی جانب سے پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور جے ڈبلیو پی بلوچستان کے صدر نوابزادہ گہرام بگٹی اور چند دیگر اراکین نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گہا کہ حکومت کو ایک ہفتہ کا ٹائم دیا جائے کہ وہ جمہوری وطن پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کریں اگر حکومت نے جمہوری وطن پارٹی سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو جمہوری وطن پارٹی وفاقی حکومت سے علحیدگی اختیار کرنے کے فیصلے میں حق بجانب ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!