قلات(نامہ نگار) ایکسئین بی اینڈ آر قلات حاجی محمدانور نیچاری نے کہاہے کہ قلات سمیت بلوچستان بھر کے سڑکوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گادس کروڑ روپے کی لاگت سے قلات شہرمیں 9اعشاریہ 8 کلومیٹر سڑکوں کو پختہ کیا جائے سڑکوں کوپختہ کرنے کے بعد قلات شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز قلات میں پختہ سڑکوں کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی معیاری تعمیر پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے دس کرورڑ روپے(سو ملین )کی لاگت سے نو اعشاریہ آٹھ کلومیٹرتعمیر ہورہی ہے قلات کے یہ سڑکیں وزیرعلیٰ جام کمال کی خصوصی فنڈز سے تعمیر ہورہے ہیں جس کے بلیک ٹاپنگ کاافتاح آج ہوا ہے ان سڑکیں کی 15 جولائی تک بلیک ٹاپ اور 30 اگست 2020 تک نالیاں ودیگر کام مکمل ہونگے ان سڑکوں کی تعمیر کے بعد قلات شہر کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اورلوگوں کو آمدورفت میں سہولیات میسرہونگے انہوں نے کہاکہ یہ سڑک سیکریٹری تعمیرات ومواصلات نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایت چیف انجینئر مواصلات قلات ڈویژن ملک عبدالرشید بنگلزئی ،سپرٹنڈنٹ چیف انجینئر قلات میراحمدمینگل کی نگرانی میں جاری ہیں انہوں نے کہ ان سڑک کی تعمیر پر بلیک ٹاپ کاکام ہورہی ہے جوخیل قلا ت سے پرانا نادراآفس اورایس پی چوک قلا ت سے خاردان فٹ پاتھ ہوگا انہوں نے کہاکہ گزشتہ 25 سالوں سے قلا ت میں سڑکوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ناکارہ اورشکستہ حال سڑکوں کی وجہ سے قلات شہر کےا ن سڑکوں پر لوگوں کو آمدورفت میں بے حد مشالگت پیش آرہی تھی خطیررقم سے ان سڑکوں کی تعمیر سے ان مشکلات میں کمی ہوگی محکمہ مواصلات وتعمیرات پورے صوبے میں ترقیاتی اسکیمات بروقت اورمعیاری تعمیر کے لیے ہرممکن جدوجہد کررہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے قلات کے عوام کی خواہش پر سڑکوں کی تعمیر کے لیے دس کروڑ روپے فراہم کردی ہے جس پر زورشور سے کام جاری ہے اس موقع سب ڈویژنل انجینئر ملک مصور خواجہ خیل گورنمنٹ کنڑیکٹر بہرام خان انچارج میرعبداللہ قمبرانی ودیگر موجود تھ
