صوبائی حکومت کو کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز

صوبائی حکومت کو کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت کو کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز دے دی ، جیل وارڈ میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو رکھا جائے گا ۔ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف نے کے مطابق مستونگ اور ژوب کی جیلوں میں بند قیدیوں اور عملے میں کورونا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں،جس کے بعدمحکمہ جیل نے محکمہ صحت کو صوبے کی تمام گیارہ جیلوں کے قیدیوں اور عملہ کا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے ، آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف کے مطابق بلوچستان کی جیلوں میں کورونا کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر تقریبا چار ماہ سے قیدیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بند ہے،جبکہ کسی بھی نئے قیدی کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر جیلوں میں نہیں لیا جارہا ہے ،تاہم کورٹس میں پیشی کے موقع پر قیدی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ جیلوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مجوزہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!