کوئٹہ‘ احتجاج پرسینکڑوں طلباء و طالبات گرفتار ‘ بی این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مذمت

کوئٹہ‘ احتجاج پرسینکڑوں طلباء و طالبات گرفتار ‘ بی این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی مذمت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:بلوچ سٹوڈنٹس الائنس کی کیمپ سے بلوچستان اسمبلی کی طرف ریلی پر پولیس کا کریک ڈاﺅن سینکڑوں طلباءوطالبا ت کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان سٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے بلوچستان اسمبلی کی طرف ریلی نکالی گئی تاہم پولیس کی جانب سے ریلی پرکریک ڈاﺅن کیا گیا اور ریلی کے شرکاءطلباءوطالبات کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا طلباءوطالبات کی جانب سے ہایئر ایجو کیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آن لائن کلاسز انٹرنیٹ کی بندش اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا یا گیا ہے بلکہ گزشتہ روز کیمپ سے مطالبات کی حق میں بلوچستان اسمبلی کی طرف ریلی بھی نکالی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ طلباءوطالبات کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں طلبائ و طالبات و صحافیوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت تشدد کو آخر حربہ کے طور پر استعمال کر کے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے اور صحافتی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو زیر کرنے کیلئے پر تشدد واقعات پر اتر آئی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے طلبائ اور صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آمرانہ سوچ رکھنے والوں کو خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں آن لائن کلاسز کیخلاف کوئٹہ کے طلباءوطالبات کے مظاہرے پر لاٹھی چارچ ،طلباءوطالبات کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے اقدام پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات کوصوبائی ھکومت کے خلاف گہری سازش قرار دیا اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں طلباءوطالبات کی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مطالبات کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباءوطالبات کی گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ طلباءوطالبات کو آن لائن کلاسز کیلئے سہولیات فراہم کرے مگر اس کے برعکس احتجاج کرنے والے طلباءکو گرفتار کیا جارہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب سے اسمبلی کی طرف ریلی نکالنے والے طلباءوطالبات کی پولیس کی جانب سے گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے صوبائی حکومت اس طرح کے اقدامات سے اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پولیس کے ذریعے طلباءوطالبات پر دباﺅ ڈال رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گرفتار طلباءوطالبا ت کو رہا کرکے ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ وہ آن لائن کلاسز میں حصہ لے سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!