کورونا وائرس سے بچاو کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں ،میر خورشید جمالدینی

کورونا وائرس سے بچاو کے لئے عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں ،میر خورشید جمالدینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی،بی این پی کے سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ،ممتاز دانشور کامریڈ حمید بلوچ اور ممتاز سماجی رہنماء میر محمد جان بادینی نے میر گل خان نصیر چوک پر سینکڑوں فیس ماسک تقسیم کی اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد میں شعور آگاہی کے حوالے سے مفت ماسک تقسیم کی گئی ۔بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی اور سابق ضلعی صدر نذیر بلوچ نے اس موقع پر لوگوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے شعور و آگاہی کے لئے اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وباء ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کورونا وائرس نے زندگی کے تمام شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس خطرناک موذی وائرس کا شکار ہورہے ہیں اس موذی وائرس و وباء سے بچاو کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے جانب سے جو ایس او پیز دئیے گئے ہیں عوام ان پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ اس وباء سے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔انہوں نے اس موقع پر سینکڑوں فیس ماسک بھی عوام میں تقسیم کئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!