تفتان ، بازار سے بس اڈہ منتقل کرنے نہٰیں دینگے ،  حاجی بشیر احمد بادینی و دیگر

تفتان ، بازار سے بس اڈہ منتقل کرنے نہٰیں دینگے ، حاجی بشیر احمد بادینی و دیگر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان ولی کوچ کے مالک حاجی بشیر احمد بادینی ،حاجی طاہر محمد حسنی، میر تاج محمد مینگل، مہران خان پرانی ،عبدالسلام بادینی،خلیل احمد فوجی اور فیض محمد رئیسانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تفتان بازار سے مسافر بسوں کو ویران جگہ منتقل کرنے کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ایسی ویران جگہ میں بس اڈا بنانے سے مقامی لوگوں اور تاجروں کو ہم تکلیف میں مبتلا نہیں کر سکتے ہیں اور ہم آخر تک بازار سے مسافر بسوں کو برائے نام ویران جگہ میں اڈہ کے نام پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ تفتان بازار اتنی بڑی بھی نہیں ہے کہ بسوں کو بازار میں کھڑی کرنے سے مشکلات کا سامنا ہو ہو صرف ایک طبقہ اپنی ذاتی مفادات کی خاطر لو گوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا چاہتا ہے جو کہ ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بازار میں مسافر بسوں سے لوگوں کو کوئی نقصان بھی نہیں ہے کیونکہ بازار میں انہیں کرایہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اگر بازار سے باہر کوئی اڈہ بنایا گیا تو خوامخواہ وہاں پہنچنے کے لئے لیے لوگوں کو پریشانی اور کرایہ بھی دینا ہوگا جو کہ لوگوں کے لیے فائدہ مند بھی نہیں ہے اور بلاوجہ لوگوں کو تکلیف پہنچانا بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بازار سے مسافر بسوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کی جو ایک طبقہ سازش کر رہی ہے ہم ان کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہونگے اور ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے اور لوگوں کو بلاوجہ تکلیف اور پریشانی کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے خلاف اعلی حکام کے دروازے بھی کھٹکھٹائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!