ایران کے خلاف دنیا نے ساتھ نہ دیا تو امریکہ تنہا کارروائی کے قابل ہے، پومپیو

ایران کے خلاف دنیا نے ساتھ نہ دیا تو امریکہ تنہا کارروائی کے قابل ہے، پومپیو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران عالمی ایٹمی تونائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا، جس کے بعد بین الاقوامی برادری کو اس کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔ اگر عالمی برادری نے ساتھ نہ دیا تو امریکہ تنہا ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ خارجہ میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹ کے اجرا کے موقع پر انسداد دہشت گردی کے کوآرڈی نیٹر نیتھن سیلز کے ساتھ نیوز بریفنگ کے دوران کیا۔مائیک پومپیو نے کہا کہ گزشتہ جمعے کو آئی اے ای اے نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کے معائنہ کاروں کو معلومات اور رسائی فراہم کرے۔ ایران کا ممکنہ غیر ظاہر کردہ جوہری مواد اور اپنی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات میں تعاون سے انکار سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ وہ کیا چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ اگر ایران اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام رہا تو بین الاقوامی برادری کو مزید کارروائی کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔پومپیو نے کہا کہ ایران پر اسلحہ حاصل کرنے کی پابندی اکتوبر میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد وہ دہشت گردی کے لیے اسلحہ خریدنے کے قابل ہوگا۔ امریکہ سلامتی کونسل میں اس کے خلاف قرارداد پیش کررہا ہے۔ لیکن اگر عالمی برادری نے ساتھ نہ دیا تو یاد رہے کہ اوباما دور میں امریکہ کہہ چکا ہے کہ ہم تنہا کارروائی کرنے کے قابل ہیں۔ایک صحافی نے نیتھن سیلز سے سوال کیا کہ دہشت گردی سے متعلق محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں 109 بار ایران کا ذکر کیا گیا ہے۔ کیا وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ ہے؟ اور اس رپورٹ میں ایران اور القاعدہ میں تعلق کی بات کی گئی ہے۔ آپ کے پاس اس بات کے کیا شواہد ہیں کہ ایران القاعدہ کی مدد کررہا ہے یا اس کے ارکان کو پناہ دے رہا ہے؟نیتھن سیلز نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کی درجہ بندی کرنا مشکل ہے۔ ہم تمام خطرات کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں چاہے داعش ہو، القاعدہ یا ایران۔ خصوصی تشویش ایران کے بارے میں اس لیے ہے کہ وہ ایک ریاست ہے اور اس کے پاس ریاستی صلاحیتیں اور وسائل ہیں۔ اس لیے اس کی جانب سے خطرات زیادہ سنگین ہوجاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!