وزیراعظم کہتا ہے ایک صوبے کا وزیراعلی آمر ہے، کیا وہاں وفاق کی رٹ نہیں: چیف جسٹس

وزیراعظم کہتا ہے ایک صوبے کا وزیراعلی آمر ہے، کیا وہاں وفاق کی رٹ نہیں: چیف جسٹس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتا ہے ایک صوبے کا وزیراعلی آمر ہے، اس کی وضاحت کیا ہو گی، کیا وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی اس صوبے میں کوئی رٹ نہیں ہے۔ حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے، عوام کو صحت، گندم اور چینی سمیت بنیادی ضروریات نہیں مل رہیں۔کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ملکی معیشت بیٹھ چکی، صحت اور تعلیم کا شعبہ بہت نیچے چلا گیا۔ لاتعداد گریجویٹس بےروزگار ہیں، حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صرف بیان بازی کر رہی ہے۔ پٹرول، گندم، چینی کے بحران ہیں، کوئی بندہ نہیں جو ان بحرانوں کو دیکھے۔چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی صوبہ سندھ میں کوئی رٹ نہیں، سندھ حکومت 4 ارب روپے لگژری گاڑیوں کیلئےکیسے خرچ کر سکتی ہے، کراچی کا نالہ صاف کرنے کیلئے پیسے نہیں۔ نجی کمپنی کیلئے مشینری این ڈی ایم اے نے اپنے جہاز پر منگوائی، این ڈی ایم اے نے صرف ایک نجی کمپنی کو سہولت فراہم کی جس کا مالک دو دن میں ارب پتی بن گیا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!