عنایت جان ریکی کی شہادت کے خلاف  ماشکیل میں ایک احتجاجی ریلی

عنایت جان ریکی کی شہادت کے خلاف ماشکیل میں ایک احتجاجی ریلی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

ماشکیل:(نصیر کبدانی سے)پاک ایران بارڈر جودر کے مقام پر ماشکیل کے رہائشی شہید عنایت جان ریکی کی شہادت کے خلاف اہلیاں ماشکیل نے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شہید عنایت اللہ ریکی کو انصاف دو اور قاتلوں کو گرفتار کرو نااہل انتظامیہ مردہ باد چوروں کی پشت پناہی نامنظور نامنظور کے کلمات درج تھے ریلی بازار کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین بازار چوک پر پہنچا جہاں پر شرکا نے وش نیوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ماشکیل جیسے پسماندہ علاقے میں چوری ڈکیتی و دیگر جرائم انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مقررین نے کہا کہ انتظامیہ بھتہ خوری رشوت میں سرگرم ہیں ان کو علاقے کے غریب لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں کوئی سرکار نہیں مقررین نے آخر میں صوبائی حکومت مقامی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور علاقے کے امن و امان اور جان و مال کی تحفظ کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور شہید عنایت اللہ ریکی کی قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!