کوئٹہ میں طلباءو طالبات پر تشدد غیر قانونی ‘نوٹس لے لیا ہے‘ قاسم سوری

کوئٹہ میں طلباءو طالبات پر تشدد غیر قانونی ‘نوٹس لے لیا ہے‘ قاسم سوری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

آغا حسن بلوچ ‘ منورہ بلوچ کے پوائنٹ آف آرڈر پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر کے اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پ ر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے گزشتہ دنوں طلباءو طالبات کی غیر قانونی گرفتاریوں تشدد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے گادریں اثناءبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی منورہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں طلباء‘ خواتین و بچیوں کے ساتھ ہونے والے غیر قانونی ‘ غیر آئینی گرفتار اور انہیں ذہنی کوفت میں مبتلا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں نیٹ کی سہولت موجود نہیں تو آن لائن کلاسز کہاں سے ہوں گی اس واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے جمہوری دور میں ایسے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں آغا حسن بلوچ ‘ منورہ بلوچ کی پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرنے کے بعد چیئرمین امجد علی خان نے رولنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سے کہا کہ وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب کر کے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے انہوں نے آخر میں کہا کہ ایچ ای سی بلوچستان میں تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے جب بلوچستان میں نیٹ ہی نہیں تو آن لائن کلاسز کہاں سے ہوں گی اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کے فنڈز میں بھی اضافہ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!