بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا جائے: وزیراعظم کی عالمی برادری سے اپیل

بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا جائے: وزیراعظم کی عالمی برادری سے اپیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والوں کی حمایت کے عالمی دن کےموقع پر آج میری عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے مرتکب بھارت کا محاسبہ کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بچوں، خواتین، جوانوں پر پیلٹ گنز چلاتا، جنسی حملے کرتا، برقی جھٹکوں سےانہیں موت کی نیندسلاتا اور ان پر بدترین ذہنی و جسمانی تشدد آزماتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا کی پیروکار قابض مودی سرکار کے حکم پر غاصب بھارتی افواج کے ہاتھوں رقم کی جانے والی بربریت کی یہ داستانیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے مرتب کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت پر روا رکھا جانے والا سکوت انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کیخلاف ہے جسےگوارا نہیں کیاجاناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!