امریکہ میں کرونا وبا شروع ہونے کے بعد جمعرات کوایک دن میں سب سے زیادہ 39818 کرونا متاثرین سامنے آ گئے ہیں۔بدھ کو ملک میں 36 ہزار سے زائد کرونا کیس رجسٹر ہوئے تھے جو 24 اپریل کے پرانے ریکارڈ 36ہزار 426 کیسزسے کچھ ہی کم تھے۔رواں ہفتے جن ریاستوں میں سب سے زیادہ کرونا کیس سامنے آ ئے ان میں الباما، ایریزونا، کیلی فورنیا، فلوریڈا، آڈاہو، میسی سپی، میسوری، نواڈا، اوکلوہاما ، ساؤتھ کیرولینا اور واؤمنگ شامل ہیں۔کرونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی ایک وجہ زیادہ ٹیسٹنگ ہے لیکن ان کے مثبت نتائج کی شرح میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نےدرجن بھر ریاستوں میں نئے کیسز پر ملک بھر میں پائی جانے والی تشویش کو کسی قدرنرم کرنے کی کوشش کی ہے۔
