فواد چوہدری کے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،  قریشی

فواد چوہدری کے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، قریشی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان سے فوادچوہدری کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب یہ خبر من گھڑت ہے، میں نے فوادچوہدری کے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ کرسی جاتی ہے تو جائے لیکن نظریئے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہمارے نظریے کی اہمیت ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔شاہ محمودقریشی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر اُدھر نہیں ہوگا۔ تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر تازہ ہوگیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!