ژیامن سٹون ٹریڈنگ کمپنی کے جنرل منجیر فینگ زوا کے مطابق ان کی کمپنی کی پاکستان سے ماربل کی سالانہ درآمد ایک لاکھ ٹن ہے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سے ماربل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ فیگ زوا نے کہا کہ پاکستانی ماربل کی کوالٹی کو دیکھتے ہوئے یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ماربل درآمد کیا جارہا ہے۔فینگ زوا کے مطابق چینی خریدار پاکستانی پتھر کے معیار سے ان کی امید سے زیادہ خوش ہیں اور وہ چین پاکستان اقتصادی نیٹ کے ذریعے مزید خریداری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 6 کنٹینروں پر150 ٹن ماربل پاکستان سے منگوایا تھا جو کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ابھی تک پہنچ نہیں سکا مگر اس کا نمونہ دیکھ کر وہ اس قدر خوش ہوئے کہ اس پتھر میں لال دھاری کی وجہ سے اس پتھر کو ‘ریڈ ویلی’ کا نام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرخ رنگ کے سنگ مر مر کی مانگ میں بہت اضافہ ہو رہا ہے اور یہ پتھر انہیں پاکستان کے علاوہ ابھی کہیں سے نہیں مل رہا اور اس کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہے جسے خریدار بہت پسند کر رہے ہیں۔سی پیک معاہدے پر دستخط کے بعد چین پاکستانی مصنوعات کا بہت بڑا درآمد کنندہ بن گیا ہے پتھر کی صنعت کی ہی بات کی جائے تو ایک لاک ٹن سے زائد پتھر صرف چین درآمد کر رہا ہے۔ فینگ نے اس کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ پاکستان سے درآمد کرنے پر کوئی محصول ادا نہیں کرنا پڑتا جس کے باعث کاروبار کو وسعت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے جس کو بروقت پروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
