حکمران عقل سلیم سے کام لے کر زمینی حقائق کا ادارک کریں‘ پشتونخوامیپ

حکمران عقل سلیم سے کام لے کر زمینی حقائق کا ادارک کریں‘ پشتونخوامیپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان گزشتہ روز پر امن طلباءوطالبات پر پولےس کی جانب سے تشدد اور ان کی غےر قانونی گرفتارےوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ صوبائی مسلط حکومت ، صوبائی وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں کی مسلسل عوام دشمنی پر مبنی پالےسےوں اور اقدامات کا مظہر قرار دےا ہے ۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ مختلف ےونےورسٹےوں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے انعقاد پر فےصلہ ہونے سے قبل ہی پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بےان جاری کرکے تمام صورتحال حکومت اور تمام متعلقہ اداروں سمےت ہائےر اےجوکےشن کمےشن پر واضح کےا تھا کہ اس دو قومی صوبے مےں آن لائن کلاسز کا انعقاد ممکن نہےں۔ کےونکہ اےک طرف صوبے کی مکمل اکثرےت آبادی بجلی کی سہولت سے محروم ہے اور جہاں پر بجلی کی ترسےل موجود ہے وہاں پر 18گھنٹے سے زائد کی لوڈشےڈنگ ہورہی ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع مےں حکومت اور سےکورٹی اداروں کی سفارش پر انٹرنےٹ کی سہولت پر پابندی عائد ہے اور صوبے کے طلباءوطالبات کی اکثرےت کی مالی استداد اتنی نہےں کہ وہ لےپ ٹاپ سمےت انٹرنےٹ پےکجز مسلسل خرےد کر تعلےم جاری رکھ سکے ۔ بےان مےں مسلط صوبائی حکومت ، صوبائی وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادےوں پر واضح کےا گےا ہے کہ وہ عقل سلےم سے کام لے کر زمےنی حقائق کا ادارک کرےں اور اس دو قومی صوبے کے تمام طلباءوطالبات پر غلط فےصلے مسلط کرنے سے باز رہے ورنہ انہےں موجودہ احتجاج سے بھی زےادہ سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑےگا ۔ لہٰذا صوبائی وزےر اعلیٰ اور ان کے اتحادی طلباءوطالبات کے مسائل حل کرنے کےلئے سنجےدہ طرز عمل اپنائےں۔ جبکہ طلباءوطالبات پر تشدد اور غےر قانونی گرفتاری مےں ملوث آفےسر واہلکاروں کےخلاف کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!