کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے بعد تمام صوبائی و ضلعی سیکرٹریٹس کو کھولنے کا اعلان کیا پارٹی کارکنوں کو عالمی ادارے صحت کے احتیاطی تدابیر کی روشنی میں ایس او پیز کو تشکیل دیکر خود اور دیگر کو محفوظ رکھنے کے نمایاں اصولوں پر کاربند رہنا ہوگا بیان کے مطابق نیشنل پارٹی نے کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی کی تمام سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کو معطل اور مرکزی سیکرٹریٹ سمیت صوبائی اور ضلعی سیکرٹریٹ کو بند کردیا تاکہ کورونا وائرس کی وباءسے محفوظ رہا جاسکے اس سلسلہ میں پارٹی نے انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے پرنٹ اور سوشل میڈیا میں عوام کو عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق آگاہی مہم چلاتے ہوئے وباءسے بچنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اب بھی موجود ہے جس سے بچنے کا واحد حل سماجی فاصلہ ہے اس لئے ہر شہری کو شعوری کردار ادا کرتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ خود کی حفاظت سماج کی حفاظت ہے اس لئے اس بیان میں نیشنل پارٹی کے تمام سیکرٹریٹس کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات اور باشعور سیاسی کارکن کے نمایاں اصولوں پر عمل پیرا ہو کر سیکرٹریٹس میں احتیاطی تدابیر کو بروکار لائیں ۔
