پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ حکام نے 4 ہزار اموات کی تصدیق کی ہے۔پاکستان میں سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 78 ہزار ہےجب کہ پنجاب میں 74 ہزار، خیبر پختونخوا میں 25 ہزار، دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار اور بلوچستان میں 10 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔حکام نے وائرس سے متاثر ہونے والے 92 ہزار سے زائد افراد کے صحت یاب ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔پاکستان میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 12 لاکھ 40 ہزار افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کی عالمی فہرست میں پاکستان اس وقت 12 ویں درجے پر ہے اور وہ لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو سے تھوڑا سا ہی پیچھے ہے۔امریکہ کی ریاستوں میں چند دن سے کئی وبا کے پھیلاؤ میں کئی گنا تیزی دیکھی جا رہی ہے جس پر ماہرین متفکر ہیں اور ایک بار پھر پابندیاں زیر غور ہیں۔امریکہ میں وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔امریکہ میں حکام نے ایک لاکھ 25 ہزار افراد کے وائرس سے ہلاک ہونےکی تصدیق کی ہے۔برازیل میں بھی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور متاثر افراد کی تعداد 13 لاکھ 13 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق 57 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار ہو گئی ہے جب کہ 16ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔
